vni.global
Viral News International

گیس مزید مہنگی،112 فیصد تک اضافہ کا نیا ٹیرف نافذ

سوئی ناردرن گیس کا نیا ٹیرف یکم جنوری 2023 سے نافذکردیا۔

سوئی گیس حکام کے مطابق مختلف سلیبز پرٹیرف مرحلہ وار 8 سے 112 فیصد تک بڑھایا گیا ہے، گیس نرخوں میں بقایاجات وصولی کا اطلاق بھی رواں ماہ سےشروع  ہوگیا ہے۔

سوئی گیس حکام کا کہنا ہےکہ بقایاجات کی رقم کے ساتھ بل گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کوبھجوائےجارہے ہیں جس صارف کابل 871 روپے تھا اب بقایاجات کے ساتھ 2 ہزار900 روپےہوگیا۔

سوئی گیس حکام کے مطابق نومبر سے فروری کے دوران گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے کئی گنا زائد بل دیں گے جب کہ نئے بلوں میں 4 اقساط کے بقایاجات بھی وصول کیے جائیں گے، اس کے علاوہ نئےگیس ٹیرف میں پروٹیکٹڈگھریلوصارفین کی کیٹیگری متعارف کرائی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.