vni.global
Viral News International

کوئٹہ میں بجلی اور موبائل فون سروس بحال

شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی بجلی اور انٹرنیٹ سروس معطل ہو گئی تھی۔

وزیراعظم نے کوئٹہ میں بجلی نہ ہونے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے پاور ڈویژن کو فوری طور پر بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ عوام کی مشکلات کو فی الفور حل کیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے نوٹس کے بعد کوئٹہ میں بجلی، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بحال ہو گئی تاہم کوئٹہ شہر اور گردو نواح میں گیس کی سپلائی تاحال معطل ہے جس کی وجہ سے عوام کو کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.