کراچی میں بلدیاتی انتخابات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
کراچی: سندھ حکومت کی درخواست منظور، کراچی میں بلدیاتی انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں منعقدی اجلاس میں کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے غور کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا جب کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہر ممکن کوشش کی۔
کراچی بلدیاتی انتخابات کےھوالے سے گزشتہ روز الیکشن کمیشن اور سیکرٹری وزارت داخلہ کے درمیان میٹنگ ہوئی، وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نفری کی کمی کے پیش نظر فوج اور رینجرز پولنگ سٹیشنز پر ڈیوٹی نہیں دے سکتے لہذا انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے فوج اور رینجرز کی فراہمی ناگزیر ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تحریری طور پر بتایا گیا کہ فوج اور رینجرز بطور کوئیک ریسپانس فورسز دستیاب ہوں گے، سندھ حکومت نے بتایا تھا کہ کراچی کے اکثر پولنگ سٹیشنز یا تو حساس یا اننتہائی حساس ہیں لہٰذا الیکشن کمیشن کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا کہ فل الحال انتخابات ملتوی کردئیےجائیں۔
جس پر الیکشن کمیشن نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کی کیا ہے ۔