vni.global
Viral News International

چیئرمین نادرا مستعفی، بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹرریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین طارق ملک نے استعفیٰ دے دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں چیئرمین نادرا نے استعفیٰ پیش کیا۔

وزیراعظم نے چیئرمین نادرا کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور کابینہ ڈویژن کو طارق ملک کے استعفے کا نوٹیفکیشن جاری کرنےکی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ طارق ملک کے استعفے کا نوٹیفکیشن جاری کرکے متعلقہ وزارتوں کو بھجوایا جائے۔

 طارق ملک کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین نادرا کے بیرون ملک جانے پر عارضی پابندی عائد کی ہے۔

 چیئرمین نادرا طارق ملک کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) اور ایف آئی اے میں تحقیقات جاری ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.