vni.global
Viral News International

پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن اورلطیف کھوسہ کی بنیادی رکنیت معطل کردی

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیئر وکلا اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے دونوں کی رکنیت معطل ہونے کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کی بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔

رانا فاروق سعید کا کہنا تھاکہ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے بھی رکن ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کی پارٹی کی سی ای سی کی رکنیت منسوخی کیلئے پارٹی کو سفارش کی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کی پارٹی سے برطرفی کا فیصلہ سی ای سی اجلاس میں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے آج ہی لطیف کھوسہ کی بنیادی رکنیت ختم کی تھی اور پارٹی کے سینٹرل پنجاب آفس میں ‘وال آف شیم’ کا افتتاح کیا گیا جس میں لطیف کھوسہ کی تصویر لگائی گئی تھی۔

یاد رہے پیر کے روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لطیف کھوسہ سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی تھی، ملاقات میں جمہوریت، آئین کے تحت میسر بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پرامن جدوجہد میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

واضح رہےکہ بلوچستان کے وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں اپنی نامزدگی کو عمران خان نے سپریم کورٹ میں لطیف کھوسہ کے ذریعے چیلنج کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.