vni.global
Viral News International

نادرا میں 14 ارب کی کرپشن کا انکشاف

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)  میں اسمارٹ کارڈ، آئرس اور مردم شماری ٹیبلٹس کی خریداری میں 14 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس چیئرمین نورعالم خان کی زیرصدارت  ہوا جس میں نادرا میں کرپشن کا خط پیش کیا۔

نادرا ملازمین کا خط چیئرمین پی اے سی، سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کو  موصول ہوا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نادرا اسمارٹ کارڈ، مردم شماری ٹیبلیٹس کی خریداری میں14 ارب کی کرپشن ہوئی ہے۔

نور عالم خان نے کہاکہ صرف چیئرمین نادرا نے استعفیٰ دیا، دیگرافسران عہدوں پرکام کر رہے ہیں، سیکرٹری داخلہ نے ہاتھ کھڑے کردیے ہیں وہ بے بس نظرآئے، ملازمین نے خط کے ذریعے کرپشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا تھاکہ کرپشن پرسابق چیئرمین نادرا کا بیان رکارڈ کرلیا گیا ہے اورانکوائری کیلئے جے آئی ٹی بنائی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نادرا کے سابق چیئرمین طارق ملک نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.