vni.global
Viral News International

ملزم کو 30 دن تک جسمانی ریمانڈ پر رکھا جائے گا، نیب آرڈیننس میں ترامیم منظور

قومی احتساب بیورو ( نیب) آرڈیننس میں بنیادی ترامیم کا مسودہ تیار کرلیا گیا۔

ذرائع وزارت قانون و انصاف کے مطابق مجوزہ نیب ترامیم آج رات صدارتی آرڈیننس کے ذریعے لائی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب قوانین کے تحت گرفتار ملزم کو 14کے بجائے 30 دن تک جسمانی ریمانڈ پر رکھا جا سکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب تفتیش میں عدم تعاون پرملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرسکیں گے۔

ذرائع وزارت قانون و انصاف کے مطابق وفاقی کابینہ نے مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی ہے اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی ترامیم سے متعلق آج رات صدارتی آرڈیننس جاری کریں گے۔

خیال رہے کہ صدر مملکت عارف علوی ان دنوں بیرون ملک ہیں اور ان کی جگہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.