vni.global
Viral News International

مافیاز سے چھٹکارے کیلئے قوم خوف کے بت توڑ رہی ہے: عمران خان

لاہور:  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے پارٹی کے لاہور سے مختلف ٹاؤنز کے عہدیداروں نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو الیکشن کی تیاریوں اور ڈور ٹو ڈور مہم پر بریفنگ دی گئی، سابق وزیر اعظم نے بلاک کوڈ لیول تک تنظیموں کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔

عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی محاذ کیلئے تیاری کریں، مافیاز سے چھٹکارے کیلئے قوم خوف کے بت توڑ رہی ہے، حکمرانوں کی الیکشن سے فرار کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.