vni.global
Viral News International

لیڈی ڈیانا کا پسندیدہ جوڑا نیلامی کیلئے پیش

برطانیہ کی آنجہانی شہزادی ڈیانا کا پسندیدہ جوڑا نیلامی کیلئے پیش کردیا گیا

لیڈی ڈیانا کا جامنی رنگ کا گاؤن 27 جنوری کو نیلامی کیلئے رکھا جائے گا۔ شہزادی ڈیانا کا سوٹ 21 جنوری کو نیویارک میں ہونے والے ماسٹر ویک میں رکھا جائے گا جس کے بعد نیلامی کی جائے گی۔
نیلامی میں جوڑا ایک لاکھ 20ہزارامریکی ڈالر یعنی دو کروڑ 72 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے میں فروخت ہونے کا امکان ہے۔
اس سے قبل بھی لیڈی ڈیانا کے کپڑے اور ان کے زیر استعمال رہنے والی اشیا نیلامی کیلئے پیش کی گئی ہیں جن سے حاصل ہونے والی آمدنی خیراتی کاموں میں لگائی گئی۔
خیال رہےکہ31 اگست 1997 میں لیڈی ڈیانا پیرس میں ایک کار حادثے میں انتقال کرگئیں تھیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.