vni.global
Viral News International

شعیب شاہین کاغزات نامزدگی مسترد،الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کو طلب کرلیا

الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی امیدوار شعیب شاہین کے قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواست پرالیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس ارباب محمد طاہرنے پی ٹی آئی کے متوقع امیدوارشعیب شاہین کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف اپیلوں پر بطور الیکشن ایپلٹ ٹربیونل سماعت کی ۔۔ پی ٹی آئی امیدوار و درخواست گزارشعیب شاہین ایڈوکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا آپ نے پینسٹھ ہزار روپے کیوں جمع نہیں کروائے، پہلے یہ بتائیں؟ شعیب شاہین نے جواب دیا اس کی ذمہ داری مالک پر نہیں ہوتی، جب ریکارڈ ٹرانسفر ہوگا تو پیسے ٹرانسفرہونگے۔ مگر یہ بھی ریکارڈ میں غلط لکھا ہے کہ پیسے جمع نہیں ہوئے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیئے الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی نہیں آیا، ان کو موجود ہونا چاہیے تھا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کرلیا۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے اسلام آباد کے حلقہ این اے چھیالیس، سینتالیس اور اڑتالیس سے شعیب شاہین کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.