اینکر نے لائیو نشریات میں خبر پڑھتے ہوئے مکھی نگل لی، ویڈیو وائرل
ٹورنٹو: کینیڈا کے ایک نیوز چینل کی میزبان نے براہ راست نشریات کے دوران پاکستان میں سیلاب سے متعلق خبریں پڑھتے ہوئے حادثاتی طور پر مکھی نگل لی۔
العربیہ نیوز کے مطابق ’’گلوبل نیوز‘‘ چینل کی اناؤنسر فرح ناصر براہ راست نشریات میں پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورت حال سے متعلق خبریں پڑھ رہی تھیں کہ اچانک ایک مکھی ان کے منہ میں چلی گئی۔
فرح ناصر نے مکھی نگل لی اور ایک لمحے تؤقف کے بعد دوبارہ خبریں پڑھنا شروع کردیں۔ نیوز اینکر نے مکھی نگلنے کی ویڈیو ٹوئٹر پر خود ہی شیئر کردی۔ جس پر صارفین نے شدید حیرت کا اظہار کیا۔
Sharing because we all need a laugh these days. Turns out it's not just @fordnation, I swallowed a fly on air today.
(Very much a first world problem given the story I'm introducing). pic.twitter.com/Qx5YyAeQed
— Farah Nasser (@FarahNasser) August 29, 2022
اینکر نے ٹویٹ میں لکھا کہ منہ میں مکھی کے پھڑپھڑاہٹ محسوس ہوئی اور اس طرح زندہ مکھی حلق سے نیچے اتر گئی۔