vni.global
Viral News International

یمن کے حوثیوں کا سعودی عرب کی بحری ناکا بندی کا اعلان

یمن کی حوثی تنظیم ‘انصار اللہ’ نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکا بندی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

 حوثی تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ سخت فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے یمن پر طویل عرصے سے عائد کیے گئے معاشی اور عسکری محاصرے کے جواب میں کیا گیا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ یمن کے دارالحکومت میں واقع صنعا ائیرپورٹ کی بندش ان کے لیے کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، اور اب اس بندش کا جواب اسی انداز میں بحری ناکا بندی اور دیگر سخت اقدامات سے دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حوثیوں نے سعودی عرب پر صنعا ائیرپورٹ پر فضائی حملے کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کا انتباہ دیا تھا، جس کے بعد سعودی عرب پر میزائلوں سے حملہ بھی کیا گیا جسے سعودی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا تھا۔

دوسری جانب اس سنگین صورتحال پر پاکستان نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاکستانی حکام نے ایران پر واضح کر دیا ہے کہ سعودی عرب ہماری سرخ لکیر ہے اور اس کی سلامتی پر ہونے والا کوئی بھی حملہ پاکستان پر حملہ تصور کیا جائے گا، جبکہ وزیراعظم پاکستان نے بھی ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے خطے کے امن و استحکام کو پہنچنے والے نقصانات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.