vni.global
Viral News International

ملک میں 10 دن سے کم عرصےکے خام تیل ذخائرباقی رہ گیا

ملک بھر کی زیادہ تر آئل ریفائنریز میں 10 دن یا اس سے کم عرصے کا خام تیل باقی رہ گیا۔

 ڈالر کی عدم دستیابی اور لاجسٹک چین میں رکاوٹ کے باعث ’’سِنرجی کو‘‘ Cnergyico ریفائنری 8 دن کیلئے بند  کردی گئی۔

ریفائنری نے وزارت توانائی کو خط لکھ کر مطلع کردیا  اور کہا کہ ریفائنری 10 فروری سے خام تیل کا جہاز آنے پر پیداواری عمل شروع کرے گی۔

اطلاعات کے مطابق آئل سیکٹر میں کمپنیز کو  پیٹرول کی درآمد کیلئے ایل سی کھولنے میں شدید رکاوٹ کا سامنا ہے، سابقہ بائیکو ریفائنری ’’سِنرجی کو‘‘ میں صرف 3 سے 4 دن کا خام تیل کا ذخیرہ موجود تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.