شجاعت ق لیگ کے صدر برقرار رہیں گے،الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کو پارٹی کا صدر اور طارق بشیر چیمہ کو سیکرٹری جنرل برقرار رکھتے ہوئے سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔
مسلم لیگ ق کا پارٹی الیکشن رکوانے کے لیے چوہدری شجاعت حسین کی درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔
چوہدری شجاعت حسین کے وکیل نے بتایا کہ 28 جولائی کو سوشل میڈیا پر بغیر دستخط شدہ خط سے معلوم ہوا کہ پارٹی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہے، اس اجلاس میں پارٹی کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو ہٹا دیا گیا۔
وکیل چوہدری شجاعت حسین نے بتایا کہ اس اجلاس میں صدر اور جنرل سیکرٹری کے الیکشن کا اعلان کیا گیا، سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے دوبارہ الیکشن شیڈول کا اعلان بھی غیر قانونی ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی میں سینٹرل ورکنگ کمیٹی وجود ہی نہیں رکھتی، پارٹی ممبران کو اس اجلاس کا نوٹیفکیشن نہیں ملا اور جن ممبران نے اجلاس میں شرکت کی ان کی کوئی فہرست نہیں، یہ غیر قانونی اجلاس تھا۔
چوہدری شجاعت کے وکیل نے بتایا کہ پارٹی کے صدر اور جنرل سیکرٹری برقرار ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہو جنہوں نے خود کو سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا ممبر ظاہر کیا اور اجلاس میں شرکت کی۔سے ہٹ سکتا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ہم فریقین کو نوٹس جاری کر رہے ہیں، کیس کی اگلی سماعت 16 اگست کو ہو گی اور اس وقت تک چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے صدر اور طارق بشیر چیمہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل برقرار رہیں گے۔