vni.global
Viral News International

چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد:  چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے، چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ وہ اس ماحول میں کام نہیں کر سکتے۔

ذرائع کے مطابق آفتاب سلطان نے کسی کی خواہش پر کام کرنے سے انکار کردیا تھا، وہ نہیں چاہتے تھےکہ وہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی طرح کا کردار ادا کریں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آفتاب سلطان پر کچھ گرفتاریوں کے لیے دباؤ تھا لیکن انہوں نےگرفتاریوں سے انکار کر دیا۔

خیال رہے کہ آفتاب سلطان نے جاوید اقبال کی ریٹائرمنٹ کے بعد جولائی 2022 کو نیب کی سربراہی سنبھالی تھی۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس پاکستان سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے آفیسر ہیں، آفتاب سلطان ڈی جی آئی بی سمیت دیگر اہم عہدوں پر بھی تعینات رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.