vni.global
Viral News International

پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں گریس مارکس کی منظوری دیدی گئی

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور پنجاب کابینہ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں گریس مارکس سے متعلق سمری کی منظوری دے دی۔

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب جاوید اقبال بخاری کے مطابق وزیر اعلیٰ اور صوبائی کابینہ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں گریس مارکس سے متعلق سمری کی منظوری دے دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو 48 گھنٹوں میں رزلٹ جاری کرنےکا حکم بھی دیا ہے۔

جاوید اقبال بخاری کے مطابق پنجاب کے بورڈز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج تیار کر لیے تھے، گریس مارکس کی پالیسی کی منظوری کا انتظار تھا اب جلد  نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.