vni.global
Viral News International

پنجاب حکومت نے سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس لے لی

پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس لے لی۔

تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3 رکنی وفاقی نظر ثانی بورڈ نےکی۔

دوران سماعت پنجاب حکومت نے حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس لے لی۔

وفاقی نظرثانی بورڈ نے حکم دیا کہ اگر سعد رضوی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تورہا کر دیا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.