وزیراعظم کا ترکیے کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے،امدادی سامان حکام کے حوالے کیا
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف آج انقرہ سے زلزلے سے متاثرہ علاقے آدیامان پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان کی طرف سے ترکیے کے زلزلہ متاثرین کے لیے بھیجا گیا امدادی سامان ترک حکام کے حوالے کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے، ترکیے نے بھی ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ترکیے پاکستان کا دیرینہ دوست ہے۔
آدیامان میں زلزلہ زدگان نے وزیراعظم کا پاکستان کی طرف سے امداد پر شکریہ ادا کیا۔#PakistanStandsWithTürkiye 🇵🇰🇹🇷 pic.twitter.com/7UeMzLnmJM
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 17, 2023
ترک ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترکیے میں آنے والا زلزلہ تاریخ کا شدید ترین زلزلہ تھا لیکن ترک قوم بہت بہادر اور عظیم ہے۔
ان کا کہنا تھا میری عالمی برادری، او آئی سی، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں سے اپیل ہے کہ ترکیہ کے لوگوں کی مدد کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
”میری عالمی برادری، او آئی سی، اقوامِ متحدہ اور تمام انسانی ہمدردی کی تنظیموں سے اپیل ہے کہ ترکیہ کے لوگوں کی مدد کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں“
~ وزیرِ اعظم شہباز شریف#PakistanStandsWithTürkiye 🇵🇰🇹🇷 pic.twitter.com/vEaEVtwtF0
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 17, 2023
ترکیے اور شام میں آنے والے خوفناک زلزلے میں اب تک 42 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہو چکی ہیں جبکہ اقوام متحدہ نے زلزلے میں 50 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔