شاہ رخ خان کا پاکستانی اداکارہ عفت عمر کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام
کراچی: بالی وڈ کنگ اور ’پٹھان‘ اسٹار شاہ رخ خان نے پاکستانی اداکارہ عفت عمر کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
اداکارہ عفت عمر نے کنگ خان کے پیغام کو اپنے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس پر شیئر کرکے نہایت مسرت کا اظہار کیا ہے۔
@iamsrk 2 seconds of your life you gave is one of the happiest moment of my life❤️❤️ Congrats on the success of #Pathaan superstar 💥 pic.twitter.com/m38OW0L4Tb
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) February 14, 2023
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنگ خان اپنے تعارف کے بعد اداکارہ کو خوش رہنے اور کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
عفت عمر نے انسٹا اور ٹویٹر پر خصوصی ویڈیو پیغام کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا اور بالی وڈ کنگ کو مخاطب کیا کہ آپ نے اپنی زندگی کے دو سیکنڈ مجھے دیئے ہیں اور یہ میری زندگی کا خوشگوار ترین لمحہ ہے۔