vni.global
Viral News International

زرعی ترقیاتی بینک کے ریٹائرڈ ملازمین کااحتجاج ،مطالبات کی منظوری تک کفن پوش دھرناجاری رکھنے کا اعلان

بینک انتظامیہ کی طرف سے دھرنا ختم کرانے کی کوششیں ناکام

اسلام آباد :(وی این آئی) زرعی ترقیاتی بینک (زیڈ ٹی بی ایل) کے پنشنرز نے اپنے مطالبات کے حق کیلئے  زیروپوائنٹ اسلام آباد میں کفن پوش دھرنا دیا ۔

بینک پنشنرز کے اس دھرنے میں ملک بھر سے ریٹائرڈ ملازمین نے  شرکت کی جس کیلئے باقاعدہ ایجنڈہ تیار کیا گیا تھا

ملازمین کے مطالبات کے مطابق بینک ملازمین کی پنشن کا خاتمہ ورکر کش پالیسی ہے ۔انہیں بھی دوسرے ریٹائرڈ ملازمین کی طرح سروس رول 1961کے تحت پنشن دی جائے اور ہر سال اس میں اضافہ کیا جائے ۔

بینک پنشنرز نے مطالبہ کیا  ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود انہیں انشورنس کی رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی اس پر عمل کیا جائے ۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے گریڈ 20کے ریٹائرڈ ملازم کو محض 25ہزار پنشن دی جارہی  ہے جبکہ دیگر سرکاری ملازمین کی اس گریڈ کی پنشن ایک لاکھ 50ہزار دی جارہی ہے ۔یہ دوہرا معیار ہے اور ہمارے ساتھ سراسر زیادتی ہے جس کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے ۔

زرعی ترقیاتی بینک انتظامیہ نے پنشنرز کے مطالبات کے جائزے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس جلد اپنی رپورٹ حکام کو پیش کرے گی ۔

چیئرمین زیڈ ٹی بی ایل کی طرف سے پنشنرز کو احتجاج ختم کرنے کا بھی کہا گیا جس کا انہوں نے انکار کردیا اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.