vni.global
Viral News International

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی

کراچی: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں آج ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔

آج کاروبار کے دوران ڈالرکی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوئی اور ڈالر 4.83 روپے سستا ہوکر 268 روپے 50 پیسےکا ہوگیا۔

انٹربینک میں  آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 روپے 82 پیسے سستا ہوکر  270 روپے 51 پیسے پر بند ہوا ہے۔

خیال رہے کہ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 273.33 روپے پر بند ہوا تھا۔

علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5.50 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 273.50 روپے ہوگیا ہے۔

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.