vni.global
Viral News International

کثیرالملکی سپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ،آرمی چیف کی شرکت

آئی ایس پی آر کے مطابق کثیرالملکی سپیشل فورسز کی مشترکہ مشقوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد بروتھا گیریژن میں منعقد ہوا، دو ہفتوں پر محیط ان مشقوں میں پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ اور ازبکستان کی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں،

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے بروتھا گیریژن کا دورہ کیا، جنرل آفیسر کمانڈنگ سپیشل سروسز گروپ کی جانب سے مشقوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، ان مشقوں کا مقصد دوست ممالک کے مابین تاریخی فوجی تعلقات اور مستقبل کے فوجی تعاون کو بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو کردہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہونا ہے، چیف آف آرمی سٹاف نے جونیئر لیڈر شپ اکیڈمی شنکیاری کا دورہ بھی کیا،

اس موقع پر آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جونیئر لیڈرز پاکستان آرمی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور روایتی اور غیر روایتی جنگ میں کامیابی سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، پاک فوج کے جونیئرلیڈرز نے دنیا بھر میں تربیت، آپریشنز اور عالمی معیار کے مقابلوں کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، شنکیاری اور بروتھا آمد پر انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.