vni.global
Viral News International

پاکستان میں داخلے پر لازمی کووڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم

کراچی:  پاکستان میں داخل ہونے پر مسافروں کیلئے کووڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی دکھانے کی شرط ختم کر دی گئی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کیلئے کووڈ 19 پالیسی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق پاکستان میں داخلے پر لازمی کووڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

فیصلے کے بعد پاکستان آنے والے مسافروں کو بورڈنگ سے پہلے یا آمد پر منفی پی سی آر رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، برطانیہ، خلیجی و دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کی 2 فیصد سکریننگ ختم کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ بالا تمام پالیسیاں فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.