vni.global
Viral News International

لاہور ہائیکورٹ نے انٹی کرپشن کو شیخ رشید کو ہراساں کرنے سے روک دیا

 لاہور ہائیکورٹ نے انٹی کرپشن کو شیخ رشید کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں انٹی کرپشن میں شیخ رشید کی طلبی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے انٹی کرپشن کو شیخ رشید کو غیر قانونی ہراساں کرنے سے روک دیا ۔عدالت نے 27 جولائی کو انٹی کرپشن سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

دوران سماعت شیخ رشید کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ زمین کا سودا ہوا ہے، ابھی ادائیگی ہونا باقی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ابھی دس سے پندرہ فیصد بیانہ ہوا ہے ، زمین کا قبضہ ابھی بھی میرے پاس ہے، جس کو زمین فروحت کی ہے اس نے 80 فیصد ادائیگی کرنی ہے۔ جسٹس فاروق حیدر نے شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی ۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ صاف شفاف ضمنی الیکشن ہونے دیئے جائیں، اگر عمران خان نے کال دی تو نتیجہ کسی کے لیے بھی اچھا نہیں ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.