vni.global
Viral News International

جاوید میانداد کی طبعیت ناساز، ہسپتال میں داخل

کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میاںداد کو ناساز طبعیت کے باعث نجی اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق لیجنڈری کرکٹر کے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جس کے بعد صورتحال کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جاوید میانداد کا بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا، وہ روڈ سیفٹی مہم میں شرکت کرنے جارہے تھے۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر کو موٹروے پولیس کراچی کے تحت ٹول پلازہ پر تقریب میں شرکت کرنا تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.