vni.global
Viral News International

توشہ خانہ کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9 مارچ تک عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کی، عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت 9 مارچ تک منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے عبوری ضمانت منظور ہونے پر کھڑے ہو کر عدالت کا شکریہ ادا کیا، میڈیا سے مختصر گفتگو میں عمران خان نے کہا ابھی بنی گالہ جانے کا ارادہ نہیں واپس لاہور ہی جاؤں گا۔

توشہ خانہ کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عبوری ضمانت سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان بائیو میٹرک کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، بائیو میٹرک کی تصدیق کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عمران خان کی گاڑی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر لے جانے کی خصوصی اجازت دی گئی، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بھی ان کے ساتھ تھے۔

واضح رہے اس سے قبل ممنوعہ فنڈنگ کیس اور الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانتیں منظور کی گئی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.