vni.global
Viral News International

بھارت میں مسلمان مظاہرین پرپولیس نے گولیاں برسادیں،2 افراد جاں بحق

نئی دہلی: بھارت میں حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کیخلاف احتجاج کرنے والوں پرپولیس کی براہ راست فائرنگ  سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھاڑکھنڈ کے شہررانچی میں نبی کریم ﷺ   کی شان میں بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمان مظاہرین پرپولیس ٹوٹ پڑی۔ پولیس کی براہ راست فائرنگ اور بدترین تشدد سے 2 مظاہرین جاں بحق اوردرجنوں  زخمی ہوگئے۔

 

مودی سرکار کی ہندو انتہاپسند پولیس نے جانبدارانہ سلو ک کرتے ہوئے متعدد پرامن اورنہتے مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔ بھارت کے دیگرشہروں میں بھی بی جے پی رہنماؤں کی ہرزہ سرائی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.