فواد چوہدری کی آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور چیف جسٹس پاکستان سے اپیل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری نے آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ان کی گرفتاری کا نوٹس لیا جائے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور چیف جسٹس پاکستان میری گرفتاری کا نوٹس لیں، درخواست ہے کہ وہ نوٹس لیں کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے، زیادتی کے خلاف بولنا بغاوت نہیں ہے۔
فواد چوہدری کی آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی اور چیف جسٹس آف پاکستان سے گرفتاری کا نوٹس لینے کی اپیل۔#FawadChaudhry pic.twitter.com/XcPs0UZKN0
— Ali Tanoli (@alitanoli12) January 25, 2023
فواد چوہدری نے کہا کہ یہاں لوگوں کے منہ بند کیے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان پر ہمارے سنگین اعتراضات سنے جائیں۔
فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتار کرکے اسلام آباد منتقل کردیا گیا
واضح ر ہےکہ فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے جو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف دھمکی آمیز بیان دیا تھا۔