ضمانت خارج ہونے پر عمران کو عدالت سے گرفتارکرنے کی کوشش کرینگے : رانا ثنااللہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کریں گے کہ عمران خان کی ضمانت کی درخواست خارج ہو جائے اور انہیں اسی وقت عدالت سے گرفتار کرلیا جائے۔
نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا اور بھی آسان ہوگیا ہے، ان کے خلاف درج کیے گئے دہشتگردی کے معاملے میں مزید کسی ثبوت کی ضرورت نہیں، ان کے بیانات اور الفاظ کی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور عمران خان خود گواہ اور ثبوت ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اب جب عمران خان عدالت میں ضمانت کروائیں گے اور ہمیں نوٹس جاری ہوں گے تو ہم کوشش کریں گے کہ عمران خان کی ضمانت کی درخواست خارج ہو جائے اور انہیں اسی وقت عدالت سے گرفتار کرلیا جائے۔
انہوں نے مزی