vni.global
Viral News International

گاڑی پر فائرنگ،تحصیل ناظم حویلیاں سمیت 8 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں میں قتل کی لرزہ خیز واردات  پی ٹی آئی کے تحصیل ناظم حویلیاں عاطف منصف خان کی گاڑی پر فائرنگ میں تحصیل ناظم سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈی پی او عمر طفیل کے مطابق گاڑی میں 8 افراد سوار تھے، گاڑی مکمل جل گئی۔

پولیس کے مطابق عاطف خان جدون کی گاڑی کو حویلیاں کے قریب لنگرا میں نشانہ بنایا گیا اور ان کی گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ راکٹ لانچر حملے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور عاطف خان جدون سمیت گاڑی میں موجود 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.