پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی قلت، بیشتر پمپس بند
KARACHI, PAKISTAN, NOV 24: A large number of vehicles gather at fuel station to fill
petrol, in Karachi on Wednesday, November 24, 2021. The Pakistan Petroleum Dealers
Association (PPDA) Wednesday announced to go on a countrywide strike from tomorrow
(November 25) to register their protest at what they call low-profit margins.
(S.Imran Ali/PPI Images).
پنجاب کےمختلف شہروں میں پیٹرول کی مبینہ قلت دیکھنے میں آرہی ہے اور بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں۔
اطلاعات کے مطابق فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا میں بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں۔ اکثر پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت بند ہے جبکہ چند کھلے پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
شکر گڑھ،خوشاب،گوجرہ، منڈی بہاء الدین میں بھی چند پیٹرول پمپس کھلے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جو پیٹرول پمپس کھلے ہیں وہ موٹر سائیکل والوں کو 200 روپے کا پیٹرول فراہم کر رہے ہیں، گاڑی والوں کو 500 روپے کا پیٹرول دیا جا رہا ہے۔
پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کم ہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ یکم فروری سے قبل بھی پنجاب کے بیشتر شہروں میں پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی تھی تاہم وزیر خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے فوری بعد ہی یہ مصنوعی قلت ختم ہوگئی تھی۔