vni.global
Viral News International

سینیٹ کی گولڈن جوبلی پر50 روپے مالیت کا سکہ جاری

سینیٹ کی گولڈن جوبلی  کے موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 50 روپے مالیت کے یادگاری سکے جاری کردیے۔

شہری 17 مارچ سے اسٹیٹ بینک کی سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر سے یہ سکے حاصل کرسکتے ہیں۔

سینیٹ پاکستان کی عمر 50 برس ہوئی تو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوامی کے نمائندہ ادارے کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے آج سے  ساڑھے 13 گرام تانبے اور نکل کے مرکب کو  30 ملی میٹر گول سکے کی شکل میں جاری کیا ہے۔

سکے کے رخ پر دیگر سکوں کی طرح ابھرتے ہلالی چاند پانچ کونوں والے ستارے، ساؤتھ پول میں گندم کی بالیوں اور نارتھ پول پر اسلامی جمہوریہ پاکستان مزین ہے۔

سکے کی پشت پر سینیٹ کا امتیازی نشان، 1973 سے 2023  اور پاکستان سینیٹ گولڈن جوبلی نقش ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.