vni.global
Viral News International

سپریم کورٹ میں سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:بیرونی سازش کے ذریعے پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت ختم کرنے کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 22 فروری کو اپیلوں پر سماعت کریں گے، سائفر کی تحقیقات کیلئے اپیلیں ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ، سید طارق بدر اور نعیم الحسن نے دائر کی تھیں۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے اپیلیں اعتراض عائد کرتے ہوئے واپس کر دی تھیں، درخواست گزاروں نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیلیں دائر کی تھیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.