حکومت کا کم آمدن والوں کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکج کا فیصلہ
KARACHI, PAKISTAN, NOV 24: A large number of vehicles gather at fuel station to fill
petrol, in Karachi on Wednesday, November 24, 2021. The Pakistan Petroleum Dealers
Association (PPDA) Wednesday announced to go on a countrywide strike from tomorrow
(November 25) to register their protest at what they call low-profit margins.
(S.Imran Ali/PPI Images).
وفاقی حکومت نے کم آمدن والے غریب عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹرتک پیٹرولیم ریلیف پیکج کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں کم آمدن والے پیٹرولیم صارفین کیلئے پیٹرولیم ریلیف پیکج کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غریب عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکج دیا جائے گا۔
اس حوالے سے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پیٹرولیم سبسڈی کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک کی رقم مختص کی جائے اور سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے، متعلقہ ادارے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل، رکشہ اورچھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہے، پیٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی۔