vni.global
Viral News International

توشہ خانہ کی تفصیلات پر قوم کی آنکھیں کھلنی چاہیئں: سراج الحق

کراچی:  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران سیلاب متاثرین کا پیسہ آئندہ الیکشن میں استعمال کریں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم ہے، یہ بین الاقوامی چور ہیں ان لوگوں نے پین، گھڑی، مرسڈیز نہیں چھوڑیں، توشہ خانہ کی تفصیلات پر قوم کی آنکھیں کھلنی چاہیئں، پیپلز پارٹی نے 1970 میں بھی الیکشن نتائج کو تسلیم نہیں کیا تھا، اسی وجہ سے بنگلا دیش بنا، پیپلز پارٹی نے آر او پر پریشر ڈالا، کراچی کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو قبول نہیں کیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ کراچی موہنجوداڑو کا منظر پیش کر رہا ہے، کراچی میں پانی نہیں مل رہا، ہسپتال مفلوج ہیں، پیپلز پارٹی جمہوریت کے دعوے کی نفی کر رہی ہے، الیکشن کمیشن ان کے دباؤ میں آنے کے بجائے فیصلہ کرے، ملک میں ایک طرف معاشی بدحالی ، دوسری طرف حکومت میں تمام لوگ لوٹ مار میں مصروف ہیں، دو صوبوں میں الیکشن سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ ہماری تجویز ہے قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ایک دن انتخابات کرائے جائیں، ایک ہی دفعہ الیکشن سے پیسہ بھی کم لگے گا، پی ڈی ایم قربانی دے اور پورے ملک میں عام انتخابات کا اعلان کرے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو بٹھا کر الیکشن اصلاحات ضروری ہیں، مردم شماری سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بٹھایا جائے، یہ ہر وہ کام کرتے ہیں جو امریکا کہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آج چھوٹے اور بڑے چور کا مقابلہ ہے، قوم کو سمجھ لینا چاہیے یہ سب چور ہیں، انہوں نے کشمیر کے ساتھ بے وفائی کی اب کہتے ہیں دوبارہ موقع دو، حالات نے ثابت کر دیا ہے اب آپشن صرف اور صرف جماعت اسلامی ہے، وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین کیلئے 70 بلین کا اعلان کیا کدھر گیا؟، سیلاب متاثرین کا اتنا پیسہ آیا کدھر گیا، چیف جسٹس سوموٹولیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.