vni.global
Viral News International

توشہ خانہ کیس: نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 9 مارچ کو طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 9 مارچ کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ کو 9 مارچ کی صبح نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب کے نوٹس میں عمران خان سے توشہ خانہ سے لیے گئے 7 تحفوں کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔

نوٹس میں شامل تحفوں میں 6 رولیکس گھڑیوں کا سوال پوچھا گیا۔ اس کے علاوہ قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کے دیے گئے ایک آئی فون کے بارے میں بھی سوال شامل ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس میں7 مارچ کو تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو بھی طلب کیا گیا ہے جبکہ فواد چوہدری کو  8 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.