vni.global
Viral News International

بھارہ کہو بائی پاس پلر کی شٹرنگ ٹوٹ گئی ،2 مزدور جاں بحق

اسلام آباد:  بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کے بڑے پلر کی شٹرنگ ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 مزدور جاں بحق ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق حادثہ اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں پیش آیا جہاں زیر تعمیر پل کے بڑے پلر کی شٹرنگ ٹوٹنے سے ملبے تلے دب کر دو  مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔

پولیس اور امدادی ٹیموں کی جانب سے دیگر مزدوروں کو ملبے سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ، ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق ابھی تک تین مزدوروں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

پمز ہسپتال نے دو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ، پولی کلینک اور پمز ہسپتال کے ترجمانوں کے مطابق پمز ہسپتال میں ایک میت اور دو زخمی جبکہ پولی کلینک میں تین زخمی اور ایک میت لائی گئی ہے ۔

پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ بھارہ کہو کی طرف نہ جائیں اور امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا کرنے سے اجتناب کریں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.