vni.global
Viral News International

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور فیشن آئیکون اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کے ہاں آج بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ سونم کپور نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی ہے کہ اُن کے ہاں آج بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اداکارہ نے کہا کہ آج کا دن ان کی زندگی کا بہترین دن ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’آج 20 اگست کے دن ہم نے اپنے پہلے بچے کو دنیا میں خوش آمدید کہا ہے، ہم شکریہ ادا کرتے ہیں ڈاکٹرز، نرسز، رشتہ داروں اور اپنے دوستوں کا جنہوں نے اس سفر میں ہمارا ساتھ دیا اور ہمیں سہارا دیا، یہ ایک شروعات ہے آج سے ہماری زندگی ہمیشہ کیلئے بدلنے والی ہے‘۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.