وزیراعظم سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے جہاں قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاسم سیف ال سلیطی نے ان کا استقبال کیا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف قطرکے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر قطر کا دورہ کر رہے ہیں۔
وزارتِ عظمٰی سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم کے پہلے دورہ قطر سے پاکستان میں زراعت، قابلِ تجدید توانائی، ہوابازی، انفر اسٹرکچر، سیاحت، لائیو اسٹاک، اشیاء خوردنوش کی برآمدی صنعت و دیگر شعبوں میں قطری سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم قطر کے دورے میں امیرِ قطر اور قطر کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پرقطر کے دو روزہ دورے پر دوحہ پہنچ گئے۔ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کا پر تپاک استقبال۔ قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاسم سیف ال سلیطی نے انہیں خوش آمدید کہا۔۔#PMVisitsQatar pic.twitter.com/LBDz1oy5jy
— PTV News (@PTVNewsOfficial) August 23, 2022