vni.global
Viral News International

عمران خان کی تین مقدمات میں اے ٹی سی سے عبوری ضمانت منظور

ہم پر اس طرح ظلم کر رہے ہیں جیسے یہ کشمیر یا فلسلطین ہو: عمران خان

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان  کیخلاف  تین مقدمات میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عبوری ضمانت کی منظوری دیدی۔

سابق وزیراعظم عمران خان تین مقدمات میں ضمانت کے لیے انسداد دہشتگردی کی عدالت پہنچے۔

عمران خان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں تین مقدمات درج ہیں جن میں  پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی موت، جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات ہیں جس میں انسداد دہشتگردی اور اعانت جرم کی دفعات ہیں۔

عمران خان کی ان مقدمات میں ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی اور انہیں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔

عمران خان عبوری ضمانت کےلیے لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت پہنچے جہاں ان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں لیکن پولیس کی جانب سےگرفتاری کاخدشہ ہے،عدالت تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت منظورکرکے پولیس کوگرفتاری سے روکے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کی تینوں مقدمات میں 4 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

اس سے قبل عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پورے ملک کو کنٹینرز لگا کر مقبوضہ کشمیر بنایا ہوا ہے، قوم تمام رکاوٹیں توڑ کر جلسے میں پہنچے گی، آج جلسے میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، حکومت نے جلسہ ناکام بنانے کیلئے ہمارے 1600 کارکنان پکڑ لئے، ملک کی حالت یہ ہے کہ لوگ آٹا خریدنے کیلئے لائنوں میں لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جتنا حکمران لوگ ظلم کر رہے ہیں اتنا لوگ باہر نکلیں گے، عوام بھوک سے مر رہے ہیں، حکومت کو پرواہ ہی نہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.