vni.global
Viral News International

شادی کی تقریب میں دلہن نے عمران خان کے حق میں نعرے لگا دئیے، ویڈیو وائرل

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف چئیرمین عمران خان کے حق نعرے لگاتی دلہن کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ۔ صارفین کی طرف سے پسندیدگی کا اظہار ۔

سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی ویڈیو میں دلہا اور دلہن کو خاندان کے ہمراہ تصاویربنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر اور ویڈیو کے سیشن میں دلہن نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔

لاہور میں ہونے والی شادی میں دلہن نے ’ کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان‘ کا نعرہ لگایا تو باراتیوں اور شادی میں شریک افراد نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ اس دوران دلہا مسکراتا رہا۔ دلہن کے نعرے لگانے کی ویڈیوکو اب تک ہزاروں افراد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.