vni.global
Viral News International

ستائیس ارب مالیت کی 4ہزار مہنگی گاڑیوں سے لدا بحری جہاز سمندر بُرد ہوگیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز جرمنی سے امریکا جانے والا مال بردار بحری جہاز پرتگال کے قریبی جزیرے ایزورس سے تقریباً 250 میل دور ڈوب گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز جرمنی سے امریکا جانے والا مال بردار بحری جہاز پرتگال کے قریبی جزیرے ایزورس سے تقریباً 250 میل دور ڈوب گیا۔

اس جہاز میں 16 فروری کو آگ لگی تھی جس کے بعد کشتیوں کی مدد سے تمام عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا —فوٹو: ٹوئٹر
اس جہاز میں 16 فروری کو آگ لگی تھی جس کے بعد کشتیوں کی مدد سے تمام عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا —فوٹو: ٹوئٹر

رپورٹس کے مطابق اس جہاز میں 16 فروری کو آگ لگی تھی جس کے بعد کشتیوں کی مدد سے تمام عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا تاہم جہاز منگل کے روز اس وقت سمندر بُرد ہوا جب ریسکیو ٹیمیں اسے کنارے کی طرف لے جا رہی تھی۔

فیال جزیرے پر قریبی بندرگاہ کے کپتان نے برطانوی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘جب جہاز کو کنارے کی طرف لے جانے کیلئے کھینچا جارہا تھا تو اس میں  پانی آنا شروع ہو گیا جس کے بعد جہاز اپنا استحکام کھو بیٹھا اور ڈوب گیا’۔

اطلاعات ہیں کہ جہاز سے تیل کے اخراج کی کوئی خبر سامنے نہیں تاہم  اس حکام حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔

ڈوبنے والی گاڑیوں میں لیمبورگنی اور دیگر مہنگی گاڑیاں بھی شامل تھیں۔ —فوٹو: ٹوئٹر
ڈوبنے والی گاڑیوں میں لیمبورگنی اور دیگر مہنگی گاڑیاں بھی شامل تھیں۔ —فوٹو: ٹوئٹر

گاڑیاں بنانے والی کمپنی بینٹلے’ Bentley’کا کہنا ہے کہ ان  189 نئی کاریں جہاز پر تھیں جبکہ گاڑیوں کو جرمنی سے امریکا پہنچایا جانا تھا جہاں انہیں صارفین کے حوالے کرنا تھا۔

 اس کے علاوہ ڈوبنے والی گاڑیوں میں  لیمبورگنی اور دیگر مہنگی گاڑیاں بھی شامل تھیں۔

تاہم ان گاڑیوں کے خریداروں کے لیے ایک خوشخبری ہےکہ  تمام گاڑیاں انشورڈ تھیں، جس کے بعد ڈوبنے والی گاڑیوں کے بدلے کمپنیاں صارفین کو معاہدے کے مطابق  رقم یا دوسری گاڑیاں دیں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.