vni.global
Viral News International

خراب موسم کے باعث ایوان صدر میں ہونیوالی یوم پاکستان پریڈ ملتوی

اسلام آباد : خراب موسم کے باعث ایوانِ صدر میں ہونے والی یومِ پاکستان کی پریڈ ملتوی تاہم اس  موقع پر ایوان صدر و گورنر ہائوسز میں  سول اعزازات دینےکی تقریبات ہوئیں جس میں مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر مختلف شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا

 ایوانِ صدر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یومِ پاکستان کی ملتوی ہونے والی پریڈ اب 25 مارچ کو ہوگی۔

اس مرتبہ پاک فوج کی پریڈ شکر پڑیاں کے بجائے ایوانِ صدر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ آج یومِ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی

 پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے گورنر ہاؤس میں بھی اعزازات  دینے کی تقاریب ہوئیں۔

مرحوم شاعر اور ادیب امجد اسلام امجد کا ایوارڈ ان کے بیٹے نے وصول کیا، سینیئر صحافی مجیب الرحمان شامی، جاوید چوہدری اور ندیم ملک بھی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

مشہور شاعر ساغر صدیقی کو بھی ستارہ امتیاز  بعد از  وفات دیا گیا، ان کا ایوارڈ سیکرٹری وزارت قومی ورثہ نے وصول کیا۔

فوٹو: اسکرین گریب/ جیو نیوز

 پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر سعید اختر اور معروف سماجی رہنما رمضان چھیپا کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

معروف علمی شخصیت ڈاکٹر انیس احمد اور عالم دین مولانا حنیف جالندھری کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

معروف اداکار بہروز سبزواری، میزبان اور گلوکار  فخر عالم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم بھی اعزاز پانے والوں میں شامل ہیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو  بھی نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

ان کے علاوہ  عوامی خدمات کے اعتراف میں سرتاج عزیز، میر حاصل بزنجو، رئیس الاحرار، چوہدری غلام عباس خان مرحوم، جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس (آنجہانی) کو  اور احمد غلام علی چھاگلہ (مرحوم) کو موسیقی کے فن، صوفی غلام مصطفی تبسم (مرحوم) کو شاعری، محمد قوی خان کو ڈرامہ، فلم اور اسٹیج اداکاری میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے پر نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

صدر مملکت نے عامر نواز خان شہید ، محمد کامران شہید ، کرنل ریٹائرڈ محمد عارف ، محمد عثمان شہباز، ڈاکٹر کامران احمد، شیر احمد (فیصل بلوچ) ، تنویر حسین، امجد احمد ، مظہر نوازشیخ ، بشیر احمد بروہی ، فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ذیشان احمد ، نوید احمد،  ضیاء الرحمان ، شہید جاوید اللہ ، ڈاکٹر اکبر ناصر انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد ، سہیل ظفر چٹھہ ، صادق شاہ ، راجہ محمد ماجد ، محمد بلال راجہ ، مبشرسلیم ، منہاس احمد خان ، اعجاز حفیظ ، عقیل احمد صدیقی سمیت وسیم احمد خان کو بہادری پر تمغہ شجاعت سے نوازا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.