vni.global
Viral News International

تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کو فوری رہا کرنےکا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کو فوری رہا کرنےکا حکم دے دیا۔

اسد عمرکی جانب سے وکیل بابر اعوان ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے دی ہے، عدالت نے اسد عمر کو  پرتشدد احتجاج کا حصہ نہ بننےکا بیان حلفی جمع کرانےکا حکم بھی دیا ہے۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بیان حلفی کی خلاف ورزی ہوئی تو اسدعمر سیاسی کیریئر بھول جائیں۔عدالت نے اسد عمر کو ٹوئٹس بھی ڈیلیٹ کرنےکی ہدایت کی۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسد عمر کے 2 ٹوئٹس ہیں وہ فوراً ڈیلیٹ کرائیں۔

وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ یہ خبر ہے لیکن ہم آپ کے حکم کی تعمیل کریں گے۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  وہ تو آپ کو نہیں چھوڑیں گے جب تک آپ پریس کانفرنس نہیں کریں گے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس تو ہم نہیں کریں گے۔

عدالت نے حکم دیا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہ کرنے کا بیان حلفی جمع کرائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.