vni.global
Viral News International

ایمبر ہرڈ کا چہرہ دنیا میں سب سے خوبصورت قرار

بالی ووڈ کے معروف اداکار جونی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کا چہرہ سائنسی طور پر دنیا میں سب سے خوبصورت چہرہ قرار پایا ہے۔

برطانوی آن لائن اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے خوبصورتی کو ناپنے کے لیے یونانی فارمولے کا استعمال کیا اور اس کی مدد سے ایمبر ہرڈ کی آنکھیں، بھنویں، ناک، ہونٹ، ٹھوڑی، جبڑے اور چہرے کی پیمائش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پیمائش سے ثابت ہوا کہ ان کا چہرہ 91.85 فیصد یونانی فارمولے کے مطابق ہے۔

امریکی ماڈل کم کارڈیشین اس فارمولے کے تحت دنیا کے دوسرے خوبصورت ترین چہرے کی مالکن ہیں، یونائی فارمولے کے تحت ان کا تناسب 91.39 فیصد ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.