vni.global
Viral News International

آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹادیا گیا

گریڈ 21 کے کامران فضل کو آئی جی سندھ کے عارضی عہدے کا چارج سونپ دیا گیا

کراچی: سندھ حکومت نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ حکومت کی جانب سے گریڈ 21 کے کامران فضل کو آئی جی سندھ کے عارضی عہدے کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ایک ماہ کے دوران تین دھماکوں کے بعد آئی جی سندھ کی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.