vni.global
Viral News International

سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے سفارتخانے نے انتباہ جاری کردیا

سعودی عرب میں پاکستان کے سفارتخانے نے پاکستانیوں کیلئے معلومات کیلئے فون کالز سے متعلق انتباہ جاری کردیا۔

سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو خبردار کیا جاتا ہے ایسی کالز پر توجہ نہ دیں جس میں ذاتی معلومات یا اکاؤنٹ نمبر طلب کیا جائے۔

— فوٹو: اسکرین گریب
— فوٹو: اسکرین گریب

سفارتخانے نے کہا ہے کہ معلومات دینے والے شخص کو مالی نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔

پاکستانی سفارتخانے کے مطابق یہ کالز منظم گروہوں کی جانب سے کی جا رہی ہیں اور وزارت داخلہ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.