vni.global
Viral News International

پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوفیں، ایک پستول، ایک ہینڈ گرینیڈ، 7 میگزین اور متعدد کارتوس برآمد کیے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ایک ہلاک دہشت گرد کی شناخت سید ولی ولد عبدالغنی، سکنہ ننگرہار افغانستان کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے افغان مہاجر کارڈ بھی برآمد ہوا۔

حکام کے مطابق سید ولی ولد عبدالغنی ممکنہ طور پر ان 3 خودکش حملہ آوروں میں شامل تھا جو اس سے قبل افغانستان سے پاکستان دہشت گردی کی غرض سے داخل ہوئے تھے، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران فرار ہونے والے دیگر مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.