vni.global
Viral News International

بل گیٹس کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے تشویشناک پیشگوئی

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل کے بارے میں ایک تشویشناک پیشگوئی کی ہے। اپنے ایک حالیہ بلاگ پوسٹ میں انہوں نے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مخصوص شعبوں میں انسانی ملازمتوں کو محفوظ اور مختص کریں تاکہ اے آئی ٹیکنالوجی ان کی جگہ نہ لے سکے۔

دنیا بھر میں متعدد ملازمتیں ختم ہو جائیں گی

Artificial Intelligence (AI) Robots: Revolutionizing Industries and Daily Life

بل گیٹس نے خبردار کیا کہ اے آئی اور روبوٹکس کی تیز رفتار پیشرفت کے نتیجے میں دنیا بھر میں متعدد ملازمتیں ختم ہو جائیں گی۔ انہوں نے دلیل دی کہ جس طرح قدرتی علاقوں کو نقصان سے بچانے کے لیے محفوظ کیا جاتا ہے، اسی طرح طب اور دیگر اہم شعبوں کو بھی انسانوں کے لیے مخصوص کرنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مثال کے طور پر کسی مریض کو نا قابلِ علاج بیماری کی خبر دینا جیسے نازک امور انسانی معالج ہی کے شایانِ شان ہیں، نہ کہ کسی روبوٹ کے۔

Top In-Demand AI Skills for 2023 You Need to Know

حکومتیں اے آئی سے متعلق پالیسی سازی پر سنجیدہ نہیں

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کی حکومتیں اے آئی کے وسیع تر اثرات سے نمٹنے کے لیے فی الحال تیار نہیں ہیں۔ بل گیٹس کے مطابق، 9/11 کے واقعات کے بعد امریکی حکومت نے قومی سلامتی کو بہتر بنانے کے لیے جس پیمانے پر اقدامات کیے تھے، اے آئی کے لیے اس سے بھی کہیں زیادہ بڑے عالمی و ملکی فریم ورک اور پالیسیوں کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اے آئی ٹیکنالوجی نہ صرف قومی سلامتی بلکہ تعلیم، صحت، مالیاتی نظام، قانون کے نفاذ، انتخابات، اور ٹرانسپورٹیشن جیسے تمام اہم شعبوں کو شدید متاثر کر سکتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.