vni.global
Viral News International

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئ مقدمات میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا,, مقدمہ کی مزید سماعت 11 جنوری اڈیالہ جیل میں ہوگئ

راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں بانی چئیرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز آصف نےسنایا۔

پولیس نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے 12 مقدمات میں 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی اس موقع پر وکلاء صفائی کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی گئی تھی عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ تمام تھانوں کی تفتیشی ٹیمیں ایک ساتھ اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کر سکیں گی بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نہیں لے جایا جاسکے گا ۔عدالت کا 11 جنوری کو مکمل تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم اور مقدمہ کی مزید سماعت 11 جنوری کو صبح دس بجے دوبارہ اڈیالہ جیل ہوگی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.